بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Thursday, 11 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

19 اپریل صوبائی خود مختاری اور جمہوری بالا دستی کا دن ہے: ایمل ولی

Saturday, 19 April, 2025

اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 19 اپریل صوبائی خود مختاری اور جمہوری بالادستی کا دن ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج اٹھارہویں آئینی ترمیم کے 15 برس مکمل ہو گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج ہماری آئینی تاریخ کا ایک درخشاں دن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں، اے این پی ہر سطح پر آئینی اور جمہوری طریقے سے صوبائی خود مختاری کا دفاع کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں