بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.1°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

یہ ممکن نہیں کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے،شاہد خاقان عباسی

Thursday, 1 May, 2025

عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے۔
کوئٹہ سراوان ہاس میں شاہد خاقان عباسی نے سیاسی و قبائلی رہنما و سابق سینیٹر لشکری رئیسانی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہونا چاہیے، جب بلوچستان کے نوجوان کو اس کا حصہ نہیں ملے گا، امن وامان نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے، وفاق اور صوبوں کی کیا ذمے داریاں ہیں، ہمیں اس آئین میں رہ کر مسائل حل کرنا ہیں، ہم ہمیشہ روتے رہتے ہیں کہ کس نے کیا کیا، بلوچستان دس پندرہ سالوں سے سانحات کا شکار ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینر نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم نہیں کیا جائے گا معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، بلوچستان کو آئینی حق دینا ہوگا، پھر مسائل حل ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ سے گزارش ہے کہ معاملات کو دیکھیں، عوام کو حقیقی نمائندگی اور وسائل دینے سے ہی بلوچستان کے مسائل کا حل ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں