بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.9°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

گوادر میں فوجی قافلے پر حملہ ناکام، دو دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی

Monday, 14 August, 2023

کوئٹہ: گوادر میں فوجی قافلے پر حملے میں فوج کی جوابی کارروائی سے دو دہشت گرد مارے گئے اور تین زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اگست کو صبح 10 بجے دہشت گردوں نے ضلع گوادر میں فوجی قافلے پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا مگر موثر اور تیز ردعمل کے باعث دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں سیکیورٹی فورسز یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں