بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.9°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

کوئی مسئلہ مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہو سکتا: محمود اچکزئی، رانا ثنا سے ملاقات کی تصدیق

Sunday, 1 September, 2024

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی مسئلہ مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہو سکتا، اگر کوئی مذاکرات کے لیے تیار ہے تو اچھی بات ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ رانا ثنا اللہ سے ان کی پارلیمنٹ میں ملاقات ہوئی۔محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی شہباز شریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ کھڑی ہوگئی، ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس بنا ہے جو ملک میں آئین کی بالادستی چاہتا ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاستدان آئین کی بالادستی کیلئے اکٹھے ہو جائیں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں