بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیزورلڈ ریکارڈ

Monday, 30 January, 2023

نیو یارک:ایک پروگرام کے پروڈیوسر کی جوڑی نے30سیکنڈوں میں زیادہ تعداد میں سویٹر بہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ غیر ملکی چینل کے ٹاک شو کے میزبان کیلی ریپا ا ور ریان سی کریسٹ نے حال ہی میں ایک براڈ کاسٹ کے دوران30سیکنڈوں میں زیادہ سویٹر پننے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی،(ایک فرد نے سویٹر پہنے اور دوسرے نے پہننے میں مدد کی) لیکن8سویٹر پہننے کا گزشتہ ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے۔پروگرام کے اس حصے کے ختم ہونے کے بعد پروڈیوسر سرجین شیلے اور جم نیلبر نے ریکارڈ کے لئے کوشش کا فیصلہ کیا۔سیٹ پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں پروڈیوسروں نے30سکینڈ کے دورانیے میں ن و سویٹر پہن کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں