بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

کرم واقعہ، کے پی حکومت کا ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

Sunday, 5 January, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی سی کرم واقعہ کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بگن واقعے کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے اعلی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی حکومت کے اجلاس میں کہا گیا کہ علاقے کے لوگ معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں، اور فیصلہ کیا گیا کہ اس میں ملوث افراد کو قانون کے حوالے کیا جائے، تمام ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کی جائیگی، کسی دہشت گرد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور نہ ان کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔ خیال رہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن اوچت میں حکومتی قافلے پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد ضلع کرم کے لیے امدادی سامان پر مشتمل قافلے کی روانگی روک دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں