بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

کرسچن صرف اس بار مجھے ووٹ دیدیں ، ڈونلڈٹرمپ

Sunday, 28 July, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسیحی باہر نکلیں اور صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، انہیں دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔ریاست فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں مزید چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا، آپ کو مزید ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق واضح نہیں کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کا کیا مطلب ہے جبکہ ڈیموکریٹک حریف ٹرمپ پر جمہوریت کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگارہے ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید اور الزامات لگانے پر گزرا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں