بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.8°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

کراچی: لیاری میں دستی بم حملہ، 1 شخص زخمی، مقدمہ درج

Thursday, 16 January, 2025

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں زیرِ تعمیر عمارت کے پلاٹ پر دستی بم حملے کا مقدمہ بلڈر حاجی عبدالوہاب کی مدعیت میں کلاکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔بلڈر حاجی عبدالوہاب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میرے پلاٹ کے گیٹ پر دستی بم کے حملے کی وجہ سے سوراخ ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص دستی بم پھینک کر فرار ہو گیا، اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈر نے بتایا ہے کہ انہیں کسی دھمکی یا بھتے کی کال موصول نہیں ہوئی، البتہ بلڈر کے مختلف تنازعات بھی چل رہے ہیں۔پولیس کے مطابق دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی جا رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں