بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ڈیل ہو چکی ، اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ؟

Sunday, 25 September, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہماری ڈیل ہوچکی ہے، عمران خان چند ہفتوں میں وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کرک میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان چند ہفتوں میں وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیل ہو چکی ہے اور یہ ڈیل عوام کے ساتھ ہوئی ہے، جس نے صاف کہہ دیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت منظور نہیں اور ہمارا وزیراعظم صرف عمران خان ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سابق وفاقی وزیر دفاع اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت تین دنوں میں ختم ہوجائے گی اور شہباز شریف سمیت پوری کابینہ استعفیٰ دے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا اور پی ٹی آئی واضح اکثریت سے اگلی حکومت بنائے گی۔
جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی پاکستان آرہے ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی واپس آنا چاہتے ہیں ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں