بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

چینی وزیراعظم 14 تا 17 اکتوبر پاکستان کا دورہ کرینگے

Sunday, 13 October, 2024

چینی وزیراعظم لی کیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں وزرا اور اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ چینی وفد میں وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارم کمیشن کے نمائندے ہوں گے۔ترجمان کے مطابق چینی وفد میں چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم پاک چین تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاک چین رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماں اور پاکستان کی اعلی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں