بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

چیئرمین PTI اور وائٹ ہاؤس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں، امریکا

Wednesday, 4 October, 2023

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا کا چیئرمین تحریک انصاف اور وائٹ ہاؤس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں۔جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس پر پاکستان بات کرسکتا ہے، کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں