بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.8°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی 39 شرائط کیساتھ اجازت

Friday, 31 May, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کے لیے این او سی بھی جاری کر دیا۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی۔پی ٹی آئی کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو مقررہ وقت پر جلسہ ختم کرنا ہوگا، جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی تحریک انصاف کو دی جائے گی، کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں