بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پی ٹی آئی نے ایک رو ز کا وقت مانگا ہے ، انتظار کرینگے ، فضل الرحمان

Sunday, 20 October, 2024

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک دن کا وقت مانگا ہے، ہم انتظار کریں گے۔حکومتی وفد اور اپوزیشن سے ملاقاتوں کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ہم نے اپنا ڈرافٹ پی ٹی آئی کے ساتھ شیئر کیا، پی ٹی آئی نے پارٹی کے بانی سے ملاقات کی، ان کا پیغام میرے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام مثبت تھا، تحریک انصاف نے حکومت کے رویے کی شکایت کی، ہم آج تک جواب کا انتظار کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ رشوت ستانی سے متعلق ہماری شکایات دور نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی اور جے یو آئی میں آئینی ترمیم پر اتفاق ہو گیا تھا، اس کے بعد لاہور میں ن لیگ کی قیادت سے مزید مشاورت ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے جن نکات پر اعتراض کیا تھا وہ واپس لینے پر آمادہ ہو گئے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں