بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پولیس نے عمران خان کی فیملی کو جیل جانے سے روک دیا، صحافیوں کو دھکے دیے

Tuesday, 8 April, 2025

پولیس نے بانء پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔علیمہ خان، عظمی خان اور قاسم خان نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ پتہ نہیں یہ گھبرا کیوں رہے ہیں؟ یہاں تو فیملی کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے جیل نہیں جانے دیں گے، بھئی کیوں نہیں جانے دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ ہم پریشان ہیں، ہمیں 3 ہفتے سے ملاقات کرنے نہیں دی جا رہی، آج بھی پولیس تعینات کر دی گئی ہے تاکہ ہم ملاقات نہ کر سکیں، ایسی صورتِ حال میں ہم پریشان نہیں ہوں گے تو کیا ہوں گے؟ اگر ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر کوریج کے لیے موجود صحافیوں اور پولیس میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔دوسری جانب جیل کے باہر پولیس نے جیو نیوز کے رپورٹر اور دیگر صحافیوں کو دھکے دیے۔
اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے صحافیوں کو گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔سادہ کپڑوں میں موجود پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو دھمکیاں دیں اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں