پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے انکا یہ دورہ 4 سے 10 جنوری تک ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل عاصم منیر کی برادر اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دو طرفہ امور پر بات ہو گی سعودی میڈیا کے مطابق جنرل عاصم منیر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں سعودی وزیر دفاع نے انہیں پاکستان کا آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں