بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

Monday, 14 April, 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مشقوں کی افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں ہوئی، پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی سپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں دوست ممالک کے مابین فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے، مشق میں حصہ لینے والے فوجی دستے باہمی مہارت، تجربے سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں