بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.9°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، منیر اکرم

Monday, 18 September, 2023

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ اس وقت دنیا کو کئی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جنگوں کے باعث غذائی عدم تحفظ، عالمی حدت میں اضافہ، عالمی وبائیں اور کساد بازاری جیسے چیلنجز ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم بہترین حل پیش کر سکتا ہے، سماجی ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔منیر اکرم کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ان کی عالمی رہنماؤں اور مختلف سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کا اجلاس اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں موجود علاقائی امن خراب کرنے والے دہشت گرد عناصر کا قلع قمع ہونا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں