بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

ویٹ لینڈز کا دفاع ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے، مریم نواز

Sunday, 2 February, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے،اس کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ویٹ لینڈز ہماری زمین کے پھیپھڑے کہلاتے ہیں اور آبی و جنگلی حیات کے مسکن ہیں، ویٹ لینڈز زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتے اور کاربن جذب کرتے ہیں، سیلاب بھی کنٹرول کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار جامع کلائمیٹ پالیسی تشکیل دی ہے،کلائمیٹ پالیسی کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کے تحفظ اور بحالی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی کے لیے واچ ٹاورز اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی مسکن پر تفریحی اور تحقیقی مقاصد کے لیے مخصوص سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ماہی گیری کے نظام کو منظم کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر سزائیں دی جا رہی ہیں ، ایسے کسی بھی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی جو ویٹ لینڈ یا دیگر علاقوں کیقدرتی توازن کو نقصان پہنچا سکے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام، ماہرین اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے، تمام شہری ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں حکومت کا ساتھ دیں، زمین نئی نسلوں کی امانت ہے ،ہمیں اسے محفوظ اور بہتر بنانا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں