بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، ای سی ایل میں نام ڈالنا، ای تحفظ بل ایجنڈے میں شامل

Wednesday, 26 July, 2023

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا 12 نکاتی ایجنڈے پر اجلاس شروع ہو گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم پیش ہوں گی۔ای تحفظ بل 2023ء کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ پرسنل پروٹیکشن بل کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی۔کابینہ کے اجلاس میں ای سی ایل سے مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دی جائے گی۔احتساب عدالتوں کی تنظیمِ نو، ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔وفاقی کابینہ کمیٹیز برائے قانون سازی، انٹر گورنمنٹل، کمرشل ٹرانزیکشنز کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں