بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی الیکشن کا عندیا دے دیا

Tuesday, 15 November, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر ضروری سیاست کے بجائے الیکشن کا حصہ بنیں ، عوام کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی اکھاڑے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کے بد قسمتی سے ملک نہیں چل رہا ۔ ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے، آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا اور روس، یوکرین جنگ کے معاشی اثرات ہم بھگت رہے ہیں، سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں، ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا،جو کہ بہت مہنگا پڑتا تھا، کینسرجیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیےابتدائی تشخیص بہت اہم ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں