بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

نجم سیٹھی نے بابراعظم کو کپتان بنائے جانے کی یقین دہانی کرائی

Wednesday, 5 April, 2023

لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابراعظم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے وہی کپتان ہوں گے۔ اس بات کا انکشاف نجم سیٹحی نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی سی بی نے لکھا کہ آج بابراعظم مجھ سے ملنے آئے تھے۔ میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں وہی قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ پھر پی سی بی نے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب افواہیں پھیلانے والوں کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنائے جانے کے بعد سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بابراعظم کی جگہ قومی ٹیم کا نیا کپتان لایا جائے گا، مگر قومی ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں