بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

نابینا افراد کے مطالبات ، ذمے دار افسر رپورٹ کیساتھ طلب

Tuesday, 8 October, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نابینا افراد کی سیکیورٹی اور مطالبات کے حوالے سے ذمہ دار افسر کے ساتھ رپورٹ عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں نابینا افراد کے مطالبات اور سیکیورٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نابینا افراد سیکیورٹی کے ساتھ کوٹے پر نوکریاں چاہتے ہیں، حکام نے مذاکرات کا مطالبہ کیا لیکن مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔درخواست میں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ نابینا افراد 2 ہفتوں سے مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی نابینا شہری نے خودکشی کی کوشش کی ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ میڈیا کے مطابق مطالبات تسلیم نہ ہونے پر نابینا شہری نے پیٹرول پیا۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ذمہ دار افسر کو رپورٹ سمیت عدالت بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں