بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا رائونڈ جیت لیا ، شیخ رشید

Monday, 16 September, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز آئینی ترمیم کے مسودے کے پہلے رانڈ میں کامیابی حاصل کی۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کو برباد کر دیا، ووٹ کے لیے جمعہ بازار لگا ہوا ہے، آئین کے مسودے کی کاپی کسی کے پاس نہیں۔ مرضیانہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ہمیشہ رات کے اندھیرے میں مارا گیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ 30 ستمبر تک ملکی سیاست کے اتار چڑھا فیصلہ کن ہو جائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں