بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

ممکن ہے عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو،رانا ثنا کا عندیہ

Sunday, 15 December, 2024

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے عندیہ دیا کہ ممکن ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو ، سیاسی ڈائیلاگ ہونے چاہئیں کیونکہ سیاسی مسائل کے حل کا ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں۔رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی تقاریر نے ملک میں معاشی افراتفری اور 9 مئی کے فسادات کو جنم دیا تھا ، فوجی عدالتیں 9 مئی کے واقعے سے متعلق ایک ہفتے میں فیصلہ سنائیں گی۔رانا ثنا نے 9 مئی کے فسادات کے لئے بانی پی ٹی آئی کو جوابدہ ٹھہرانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اس توڑ پھوڑ کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف ملٹری ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔پی ٹی آئی کا دوسرا نام عمران خان ہے کیونکہ ان کی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا،عمران خان اپنی رہائی کے علاوہ کسی قسم کی گفتگو بڑھانے کے موڈ میں نہیں۔رانا ثنا نے مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر کہا کہ مولانا فضل الرحمن جو بات کر رہے ہیں ان کی بات میں وزن ہے ، مدارس رجسٹریشن بل کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں کچھ دنوں میں حل ہو جائیگا۔علاوہ ازیں رانا ثنا نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز کا افتتاح کیا،رانا ثنا نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں کسی صورت انھیں انتشاریوں اور فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں