بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

ملک بھر میں آج سے 29 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ،الرٹ جاری

Sunday, 25 August, 2024

طاقتور مون سون سسٹم آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب پنجاب اور سندھ بھر میں 25 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور بلدیہ عظمی کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، میئر کراچی مرتضی وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں