بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

مشکوک کیچز، آسٹریلوی کرکٹرز کیخلاف ’چیٹر‘ کے نعرے لگنے لگے

Wednesday, 21 June, 2023

برمنگھم: انگلش کراؤڈ نے آسٹریلوی کرکٹرز کیخلاف ’چیٹر‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر مارنس لبوشین نے اولی روبنسن کا شارٹ لیگ پر ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے کا دعویٰ کیا، فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ آفیشل کے پاس بھیجا، اس دوران کراؤڈ نے نعرے بازی شروع کردی۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پرانے کھلاڑی بے ایمانی سے باز نہیں آئیں گے، تھرڈ امپائر نے کیچ کو درست قرار دے دیا، اس کے باوجود کراؤڈ کی جانب سے فقرے کسے جاتے رہے۔اس سے قبل پہلے روز کیمرون گرین کی جانب سے بین ڈکٹ کے کیچ کو بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں