بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

لاہور: ضمانت منظوری کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

Monday, 29 January, 2024

انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کر لیا۔صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کی تھی۔صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں