بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

لاپتہ افراد کیس اہم ،ہزار وں لوگ لاپتہ ہیں ، جسٹس جمال مندوخیل

Tuesday, 3 December, 2024

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر لی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ایسے کیس ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، یہاں اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ جیسے سینئر سیاستدان کھڑے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ مسئلے کا حل پارلیمنٹ کو نکالنا ہے۔آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں