بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

غزہ: اسرائیلی فوج کی مسجد پر بمباری، 50 افراد شہید

Thursday, 16 November, 2023

غزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی فوج نے مسجد پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے صابرہ میں مسجد پر اس وقت بم باری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 55 سے زائد مساجد مکمل طور پر شہید ہو چکی ہیں جبکہ 139 مساجد کو نقصانات پہنچے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوصائرت پناہ گزین کیمپ کے ملائیشین اسکول پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کو 40 روز ہو چکے ہیں جس میں اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں