بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

عوام رات 8 بج کر 30 منٹ پر لائٹیں بند کر کے ارتھ آور کا حصہ بنیں: شہباز شریف

Saturday, 22 March, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے حوالے سے قوم کے لیے اپنے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ “ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئیں سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک سب پاکستانی متحد ہو جائیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج 22 مارچ کے دن ہم سب رات 8 بج کر 30 منٹ پر لائٹیں بند کرکے، آگاہی و شعور پیدا کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمل کی ترغیب، بیداری پیدا کرنے، افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کو ماحولیاتی تحفظ اور اپنے سیارے کی بہتری کے حوالے سے پائیدار طریقوں کو اپنانے اور با اختیار بنانے کے لئے ارتھ آور کی اس علامتی مشق کا حصہ بنیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں