بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.9°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس، علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

Wednesday, 8 January, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالت نے دوران سماعت وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔دوران سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں