بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.2°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

Friday, 17 January, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا آج ساڑھے گیارہ بجے اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، اس کے بعد تین مرتبہ فیصلہ موخر ہوا اور فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کی گئی۔اب عدالت نے کل 17 جنوری کی تاریخ فیصلہ سنانے کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں