بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

علیمہ خان و عظمیٰ خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا کیس ، آئی جی پنجاب طلب

Tuesday, 15 October, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی بانی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں دی جا سکتی، آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں۔جس کے بعد عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمی خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، خدشہ ہے کہ انہیں دوبارہ نامعلوم کیس میں گرفتار کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں