بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری سے پہلے متوقع ہے ، سینیٹر بشریٰ انجم

Saturday, 14 December, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی، 20جنوری سے پہلے رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔سینیٹر بشری انجم نے گفتگو میں کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تقریبا تین گھنٹے کی ملاقات ہوئی، امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں