بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑیگا ، شاہد خاقان عباسی

Friday, 20 December, 2024

سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے مفاد کیلئے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے، ڈائیلاگ کے نام پر اپوزیشن اور برسر اقتدار طبقہ عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے استحکام کیلئے حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں، طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ین سمیت کسی ملک نے معاشی معاہدوں کے دوران پاکستان پر دبا نہیں ڈالا، پاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں