بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

صومالیہ میں مسلح افراد کا ہوٹل پر حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Tuesday, 11 March, 2025

صومالیہ کے وسطی قصبے میں مسلح افراد کے ہوٹل پر حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔موگادیشو سے حکام کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کے بعد حملہ آروں کی جانب سے ہوٹل کا محاصرہ جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کئی حملہ آوروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔حملے کے وقت ہوٹل میں سرکاری میٹنگ جاری تھی جس میں الشباب کے حملوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات کی جانی تھی، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں