بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت نے’ یوم یکجہتی کشمیر‘پر کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا

Thursday, 5 February, 2026

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ عالمی ضمیر کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ 5 اگست 2019 کے اقدامات سے بھارت نے کشمیر پر اپنے قبضے کو مزید مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، کشمیری قیادت کی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیاں قابل مذمت ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گھروں کی مسماری اور ڈیجیٹل آزادیوں پر پابندی حقائق کو چھپانے کی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور مذہبی اداروں کی پروفائلنگ مذہبی تفریق کی عکاس ہے۔

صدر نے کہا کہ کشمیریوں کو مذہبی آزادی کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و امان ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے پر مجبور کرے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں