بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

شکیل خان کیخلاف بدعنوانی اور بدانتظامی کی شکایات تھیں ، بیرسٹر سیف

Friday, 16 August, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شکیل خان کے خلاف بدعنوانی اور بدانتظامی کی شکایات تھیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شکیل خان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر صوبائی وزیر بنے، شکیل خان کے خلاف بدعنوانی اور بد انتظامی کی شکایات تھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شکیل خان کے خلاف شکایات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے جس کی سفارشات پر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری بھیجی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے سمری گورنر کو بھیجی، شکیل خان نے استعفی دیا تو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ضرورت نہیں، اب یہ کمیٹی کا استحقاق ہے کہ کب ثبوت سامنے لائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں