بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے: پاکستان

Thursday, 9 January, 2025

سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہاکہ اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے، ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایاجائے جو جامع اور مستحکم ہو۔منیر اکرم نے کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے، حالیہ سیاسی پیش رفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے، بیانات اور یقین دہانیوں کو پالیسیوں میں تبدیل اور عملی طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔سلامی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب نے عبوری حکومت کے رہنماں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا خیر مقدم کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں