بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

سینیٹ اجلاس آج ہوگا ، 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا

Tuesday, 27 August, 2024

ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا جس کا 22 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اجلاس شام 5 بجے ہوگا جس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایجنڈا میں شامل ہے، واپڈا یونیورسٹی بل، نیشنل ہائی ویزسیفٹی بل پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش ہوں گی۔اجلاس میں سکھر حیدر آباد موٹروے کی عدم تکمیل پر قائمہ کمیٹی مواصلات کی رپورٹ پیش ہوگی، وزیر خزانہ بینکنگ کمپنیز بل 2024 واپس لیکر نیا بل پیش کریں گے، ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل واپس لیکرنیا بل بھی پیش کیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سال 2022 کی رپورٹ پیش ہوگی، سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس پیش ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں