بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین گنڈاپور

Sunday, 15 December, 2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے پر عمل کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو کنٹرول کر لیں گے، امن و امان کی ذمہ داری وفاق کی ہے، ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہماری حکومت کی کار کردگی دیگر صوبوں سے اچھی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں، قربانیاں بھی دے رہے ہیں،افغانستان کے ساتھ ہمیں مذاکرات کرنے چاہئیں، افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے پوری دنیا اسے تسلیم کر چکی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے، تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کریں گے اس پر عمل ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں