بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان ، پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

Wednesday, 26 October, 2022

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے مو قع پر وزیر اعظم کیجانب سے درخواست پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کےالزام میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 ء میں مسجد نبوی میں پاکستانی سرکاری وفد کیخلاف انتشار پھیلانے والے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔
مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں