بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

زرداری کے حواری سندھ کا پیسہ ضمیروں کی منڈیوں میں جھونکتے رہے ہیں،فوادچوہدری

Wednesday, 28 December, 2022

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری اور ان کے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو مزارات میں ہی دفن کردیا ہے۔اہل سندھ جھولیاں اٹھا اٹھا کر زرداریوں کے ڈاکو راج سے نجات مانگ رہے ہیں۔بلاول زرداری کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے آج بی بی کی برسی کے موقع پر تماشا لگایا،زرداری اور انکے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو ان کے مزارات میں ہی دفن کردیا۔فواد چوہدری نے نے کہا کہ این آر او ٹو سے استفادے کیلئے زرداری اور ا سکے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاست سے یکسر لاتعلقی کا اعلان کیا،وفاق پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو اندرون سندھ کی چند بستیوں تک محدود اور مجرموں کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اہل سندھ جھولیا اٹھا اٹھا کر زرداریوں کے ڈاکو راج سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں۔سندھ کے عوام سیلاب کی آفت کا شکار ہیں جبکہ زرداری کے حواری سندھ کا پیسہ ضمیروں کی منڈیوں میں جھونکتے رہے ہیں۔بھٹو نے ملک کو آئین دیا جبکہ زرداری نے جاتی امرا کے چوروں کے ساتھ ملکر اس کے انسانی حقوق کے باب کی د ھجیاں اڑائیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں