بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

ریاض ، عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا

Monday, 11 November, 2024

عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔کانفرنس میں فلسطین اور لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز پیش کریں گے۔ سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم شہبا شریف کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے شہبازشریف کل ریاض پہنچے تھے۔رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں