بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے: بیرسٹر سیف

Wednesday, 12 March, 2025

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس سے متعلق کچھ نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ رہے، پوری دنیا کا دورہ کیا مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا۔مشیرِ اطلاعات کے پی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی معمول بن چکی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کو پورا حصہ نہیں دیا جا رہا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں