بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.8°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

دھماکا دہشت گردی نہیں تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹا، آئی جی کے پی

Tuesday, 25 April, 2023

پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا دہشتر گردی نہیں بلکہ تھانے کے اندر موجود بارودی مواد پھٹا تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دھماکے میں غفلت اور دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ دھماکے میں دہشت گردی کے الزامات میں قید 5 زیر حراست قیدی بھی مارے گئے جبکہ 9پولیس اہلکار اور 3عام شہری جاں بحق ہوئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جائے بدامنی برداشت نہیں کریں گے، دہشت گردی کے واقعے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے کبل چوک بلاک کر دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں