بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ، قومی ذمے داری بھی، نقوی

Saturday, 8 March, 2025

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمے داری بھی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت اور وقار کا تحفظ کرنے والے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ خواتین کو جو حقوق دینِ اسلام نے دیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔دورِ حاضر میں خواتین کے معاشرتی کردار کے حوالے سے وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں