بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.9°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پرپابندی عائد کردی

Sunday, 6 October, 2024

اسلام آباد: پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیہ اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی اور انھیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں