بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

جسٹس سردار طارق مسعو د اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اُٹھالیا

Monday, 29 July, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری بطور ایڈہاک جج ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی پھر معذرت کر لی تھی۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دوبارہ جسٹس(ر)مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔واضح رہے کہ جسٹس (ر)مشیر عالم اور جسٹس(ر)مقبول باقر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں