بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

جرمن سفیر کی عمران خان اور سراج الحق سے ملاقات

Monday, 1 May, 2023

پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے بعد سراج الحق سے ملاقات کی۔جرمن سفیر کی عمران خان سے ملاقات زمان پارک اور سراج الحق سے منصورہ لاہور میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے متحرک ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے آئینی حدود میں مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جرمنی کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی استدعا کی۔سراج الحق نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا، عالمی برادری کو امن کے لیے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں